
حج پر جانے سے پہلے فوت شدہ نمازوں کی قضاء
Question
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ کیا حج کرنے سے پہلے پچھلی قضا شدہ نمازوں اور روزں کی ادائیگی ضروری ہے؟
Answer
حج کے آداب میں یہ ہے کہ حج پر جانے سے پہلے اپنی تمام فوت شدہ نمازوں کی قضاء اداکرے اور آئندہ کے لیے عزم کہ ہو سکتا ہے،میں حج کرکے پھر واپس نہ آسکوں، اس لیے بہتر یہ ہے کہ قضا شدہ نماز اور روزہ کو ادا کر لے مگر ضرور ی نہیں۔ ''(وآما أدابہ)۔۔۔۔وَقَضَاء ِ مَا قَصَّرَ فِی فِعْلِہِ مِنْ الْعِبَادَاتِ، وَالنَّدَمِ عَلَی تَفْرِیطِہِ فِی ذَلِکَ،وَالْعَزْمِ عَلَی عَدَمِ الْعَوْدِ إلَی مِثْلِ ذَلِکَ،کَذَا فِی الْبَحْرِ الرَّائِقِ.(الھندیۃ،کتاب المناسک،١/٢١٩،رشیدیۃ). فقط واللہ اعلم بالصواب
Dar-ul-Ifta, Jamia Farooqia Karachi
Fatwa No.:
;" > نماز
مندرجہ بالا موضوع سے متعلق مزید فتاویٰ
