دار الإفتاء

عشاء کی نماز کے بعد اجتماعی سورۃ الملک پڑھنا

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کچھ مساجد میں عشاء کی نماز کے بعد کچھ لوگ بیٹھ کر سورۃ الملک پڑھتے ہیں اور کچھ لوگ سنتے ہیں، ایسا کرنا سنت کے مطابق ہے یا کہ نہیں، نیز اگر کوئی نماز ی نماز پڑھا ہو تو اس کے پاس یہ عمل کرنا جائز ہے یا کہ نہیں ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

الجواب

احادیث مبارکہ میں سورہ الملک کی بہت فضیلت آئی ہے، چنانچہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو شخص ہر رات سورة الملک کی تلاوت کرتا ہے، اللہ تعالی اس کو قبر کے عذاب سے محفوظ رکھتا ہے، لہذا عشا کی نماز کے بعد اس سورۃ کے پڑھنے کا اہتمام کرنا درست اور باعث اجر و ثواب ہے، مگر اس طرح پڑھنے کو لازم سمجھ کر اور سب کا مل کر بلند آواز سے پڑھنے کا التزام کرنا بدعت ہے، اس سے اجتناب ضروری ہے۔ فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

دار الإفتاء، جامعة فاروقية كراتشي

رقم الفتوى: