دار الإفتاء

اوراد فتحیہ، دعائے حزب البحر اور دلائل الخیرات پڑھنے کا حکم

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دعائے حزب البحر اور اور ادفتحیہ اور دلائل الخیرات کے متعلق بتائیں، کیا اس کو بندہ پڑھ سکتا ہے؟

الجواب

حزب البحر اور دلائل الخیرات میں مذکور دعاؤں اور درود شریف کے پڑھنے کا ہمارے حضرات اکابر کے ہاں معمول رہا ہے، اس لیے ان کے پڑھنے میں حرج نہیں، البتہ اوراد فتحیہ کے پڑھنے سے اجتناب کیا جائے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

دار الإفتاء، جامعة فاروقية كراتشي

رقم الفتوى: 181/42