
عشاء کی نماز کے ساتھ وتروں کی قضاء پڑھنے کا حکم
Question
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر صبح کی نماز کے بعد عشاء کی قضاء نماز کے فرض ادا کرتا ہے، تو تین وتر بھی ادا کرنے پڑھیں گے ؟
Answer
ہاں تین وتر بھی ادا کرنے پڑیں گے۔ لما في رد المحتار: ’’وكره النفل بعد صلاة الفجر والعصر ولا يكون قضاء فائتة ولو وترا‘‘.(شامی،کتاب الصلاۃ،ج:1) فتاویٰ دارالعلوم میں لکھا ہے: علیحدہ علیحدہ بھی قضاء کرسکتا ہے، ایک وقت میں قضاء کرنا ضروری نہیں ہے،قضاء نمازِ عشاء اور وتر میں اتنی وسعت ہے۔(343/4).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
Dar-ul-Ifta, Jamia Farooqia Karachi
Fatwa No.:
نمازوں کی قضاء
مندرجہ بالا موضوع سے متعلق مزید فتاویٰ
