
گروپ كى شكل مىں عورتوں كا حج كے لىے جانا
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو عورتىں گروپ كى شكل مىں حج پر جاتى ہىں، پورے گروپ مىں صرف اىك عورت كے ساتھ محرم ہوتا ہے، تو اس كے بارے مىں ہمارى رہنمائى فرمادىں؟
جواب
واضح رہے كہ نبى كرىم صلى اللہ علىہ وسلم نے عورت كو بغىر محرم كے سفر كرنے سے منع فرماىا، صحىح مسلم كى حدىث ہے كہ: ’’عورت تىن دن كا سفر اپنے محرم كے بغىر نہ كرے‘‘، اور صحىح مسلم كى دوسرى حدىث ہے كہ: ’’كسى عورت كے لىے جو اللہ اور آخرت كے دن پر اىمان ركھتى ہو اس كے لىے حلال نہىں ہے كہ وہ اىك دن ىا اىك رات كا سفر اپنے محرم كے بغىر كرے‘‘۔ لہذا صورت مسئولہ مىں عورتوں كا گروپ كى شكل مىں بغىر محرم كے حج پر جانا جائز نہىں ہے، البتہ جس عورت كے ساتھ محرم ہے، اس كا حج بلا كراہت اور باقى عورتوں كا حج كراہت كے ساتھ ادا ہوجائے گا۔ لمافي صحيح مسلم: عن ابن عمر: أن رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم قال: «لا تسافر المرأة ثلاثًا إلا ومعھا ذو محرم». (كتاب الحج، باب سفر المرأة مع محرم إلى الحج وغيرہ، رقم الحديث: 1338، ص: 564، دار السلام) وفي الدر: ’’ولو حجت بلا محرم جاز مع الكراھة‘‘. (كتاب الحج، 533/3، رشيدية). فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:
