Dar-ul-Ifta

نماز کے فوراً بعد اونچی آواز میں کلمہ طیبہ پڑھنا یا وِرد کرنا

Question

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کچھ مساجد میں نماز کے فوراً بعد اونچی آواز میں کلمہ شریف یا وِرد شروع کردیتے ہیں جب کہ کچھ لوگ نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں ایسی صورت میں اونچی آوز سے کلمہ طیبہ کا ذکر کرنا سنت کے مطابق ہے یا نہیں، نیز اس کے بعد اونچی آوز سے دعا کرنا سنت کے مطابق ہے یا نہیں؟

Answer

مذکورہ طریقے پر فرض نمازوں کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنا اور اس کو لازم سمجھنا بدعت اور ناجائز ہے، البتہ انفرادا کسی علیحدہ مجلس میں بغیر التزام کے ذکر بالجہر کرنے میں حرج نہیں، نیز جن نمازوں کے بعد سنتیں ہیں ان کے بعد مختصر دعا جیسے: اللھم انت السلام و منک السلام.... الخ وغیرہ پر اکتفا کریں اور جن نمازوں کے بعد سنتیں نہیں ان کے بعد لمبی دعا بھی کر سکتے ہیں، البتہ اجتماعی دعا کو زیادہ لمبا نہ کیا جائے، جس سے مسبوقین کو تکلیف پہنچے۔ لما في الدر مع الرد: ’’يكره تأخير السنة إلا بقدر اللھم أنت السلام الخ قال الحلواني لا بأس بالفصل بالأوراد واختاره الكمال... ويستحب أن يستغفر ثلاثا ويقرأ آية الكرسي والمعوذات ويسبح ويحمد ويكبر ثلاثا وثلاثين ويھلل تمام المائة ويدعو ويختم بسبحان ربك‘‘. (كتاب الصلاة، فصل، 300/2، رشيدية). فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

Dar-ul-Ifta, Jamia Farooqia Karachi

Fatwa No.: