Dar-ul-Ifta

ماہ صفر کے متعلق ایک من گھڑت روایت

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارےمیں کہ کیا مذکورہ حدیث صحیح ہے؟ ’’آپ ﷺ کا ارشاد ہے کہ صفر کے مہینے میں ساری آفتیں اور مصیبتیں زمین پر اترتی ہیں،اس لیے ان سب سے حفاظت کے لیے ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یا باسط ،یاحافظ کا ورد کریں‘‘

Answer

تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت نہ مل سکی،اور جب تک کوئی روایت معتبر سند کے ساتھ موجود نہ ہو، اس کی آپﷺ کی طرف نسبت کرنا،یا اس کو بیان کرنا جائز نہیں،لہٰذا ایسی روایت بیان نہ کی جائے۔ لما في الصحیح لمسلم: ’’حدثني محمد بن عبداللہ بن قھزاذ من أھل مرو،قال:سمعت عبدان بن عثمان یقول:سمعت عبداللہ بن المبارک، یقول:الإسناد من الدین،ولولا الإسناد لقال من شاء ما شاء‘‘.(مقدمۃ،ص:۱۱،دارالسلام). وفي الصحیح للبخاري: حدثنا أبو معمر،قال :حدثنا عبدالوارث عن عبدالعزیز،قال:أنس إنہ لیمنعني أن أحدثکم حدیثا کثیرا:أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم ،قال:من تعمد علي کذبا فلیتبوأ مقعدہٗ من النار‘‘.(کتاب العلم،باب إثم من کذب علي:۲۴،دارالسلام للنشر والتوزیع). فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

Dar-ul-Ifta, Jamia Farooqia Karachi

Fatwa No.: