Dar-ul-Ifta

کیا ماہِ صفر میں جنات کا نزول ہوتا ہے؟

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارےمیں کہ کیا ماہِ صفر میں جنات کا نزول ہوتا ہے؟اس کی کیا حقیقت ہے۔

Answer

ماہِ صفر کو دورِ جاہلیت میں بلاؤں اور آفات کا مہینہ قرار دے کر منحوس سمجھا جاتا تھا،صورت مسئولہ میں ماہِ صفر میں جنات کا نزول بھی انہی باطل اوہام اور خیالات میں سے ہے، جس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے۔ وفي فتح الباري: قولہ : (باب لاصفر وھو داء یأخذ البطن)......وقیل في الصفر قول آخر، وھو أن المراد بہ شھر صفر،وذلک أن العرب کانت تحرم صفر وتستحل المحرم کما تقدم في کتاب الحج،فجاء الاسلام برد ماکانوا یفعلونہ من ذلک فلذلک قال صلی اللہ علیہ وسلم:لاصفر ،قال ابن بطال:وھذا القول مروي عن مالک‘‘.(کتاب الطب،باب لاصفر،وھو داء یأخذالبطن:۲۱۱/۱۰،قدیمي). فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

Dar-ul-Ifta, Jamia Farooqia Karachi

Fatwa No.: