Dar-ul-Ifta

حکومت کی طرف سے ملنے والے شہداء فنڈ کے تقسیم کا طریقہ کار

Question

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں شہداء کے فنڈز کی تقسیم کا طریقہ جاننا چاہتا ہوں۔ حکومت پاکستان شہادت کے بعد فنڈز جاری کرتی ہے۔ کیا یہ فنڈ وراثت کے ذریعے تقسیم کیا جائے یا شہید کے خاندان میں برابر تقسیم کیا جائے؟

Answer

حکومت کی طرف سے شہدا کے اہل خانہ کو ملنے والی امداد، انعامات، پنشن اور تمغہ وغیرہ شہید کی ملکیت نہیں، بلکہ حکومت کی طرف سے عطیہ واحسان ہے، اس لیے اس میں میراث جاری نہیں ہوگی، حکومت جس کو دے گی، وہی اس کا مالک ہوگا۔ لما في البحر الرائق: ’’من مات من أهل الديوان قبل خروج العطاء لا يورث نصيبه، سواء مات في نصف السنة أو آخرها‘‘. (كتاب السير، باب الغنائم وقسمتھا: 5/ 144، رشيدية). فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

Dar-ul-Ifta, Jamia Farooqia Karachi

Fatwa No.: 179/296