
بینظیر انکم سپورٹ کی رقم لینے کا حکم
Question
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بینظیر انکم سپورٹ کی طرف سے گورنمنٹ جو پیسے دیتی ہے، وہ لینا جائز ہے یا نہیں؟
Answer
بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے حکومت کی طرف سے غریبوں کے لیے امداد ہے، اور اس کا لینا غریبوں اور مستحقین کے لیے جائز ہے، بشرطیکہ کوائف لکھتے وقت غلط بیانی نہ کی ہو۔ لما في التنزيل : [يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ].(النساء:29) وفي الدر المحتار: ’’الهبة شرعا: (تمليك العين مجانا) أي بلا عوض.... (وسببها إرادة الخير للواهب) دنيوي كعوض ومحبة وحسن ثناء‘‘.(كتاب الهبة:8 /568،567،رشيدية). فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
Dar-ul-Ifta, Jamia Farooqia Karachi
Fatwa No.: 191/130
