Dar-ul-Ifta

وتر کی جماعت میں رکعت چھوٹ جائے تو دعائے قنوت پڑھنے کا طریقہ

Question

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ وتر کی جماعت میں اگر رکعت چھوٹ جائے، تو دعائے قنوت پڑھنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

Answer

مسبوق جب امام کے ساتھ تیسری رکعت میں دعائے قنوت پڑھ لے، تو بقیہ رکعت میں دوبارہ دعائے قنوت نہ پڑھے۔ لما فی حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: ’’لو قنت المسبوق معه في الثالثة أجمعوا أنه لايقنت مرة أخرى فيما يقضيه لأنه غير مشروع‘‘. (كتاب الصلاة، باب الوتر وأحكامه، 385،386، رشيدية). فقط. واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

Dar-ul-Ifta, Jamia Farooqia Karachi

Fatwa No.: 190/248